وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہو رہے نئے
تجربوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بھی دنیا کے ساتھ قدم سےقدم
ملا کر چلنے کے لئے 'نئی سوچ' اپنانی ہوگی ورنہ ہم اتنے پیچھے رہ جائیں گے
کہ کوئی پوچھے گا بھی نہیں۔وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن سے
متعلق ایک پروگرام میں کہا کہ
دنیا نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان کو اگر اس دوڑ میں شامل
ہونا ہے تو اسے قدم بہ قدم ملا کر چلنے کے لئے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا
ہوگا۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے، ضرورت ہے انہیں صحیح وقت اور مناسب مقام پر استعمال کرنے کی۔